جعلی ویزے پر یورپ جانے والا مسافر گرفتار

February 06, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے امیگریشن نے پاکستانی پاسپورٹ پر جعلی ویزا لگا کر یورپ جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا،ایف آئی اے کے مطابق وحید احمد نامی مسافر پاکستانی پاسپورٹ پر ایران سے کراچی پہنچا تھا،مسافر کے پاسپورٹ پر اسپین کا جعلی ویزہ لگا ہوا تھا۔