کراچی(اسٹاف رپورٹر) انصاف لائرز فورم نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری کے خلاف سٹی کورٹ میں احتجاج کیا،احتجاج میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ عامر نواز وڑائچ، جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ارشد شر سمیت وکلاء برادری کے منتخب نمائندوں نے شرکت اور خطاب کیا۔