کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کی خواتین کمیٹی کی جانب سے خواتین اراکین کے لیے محفلِ میلادِ مصطفیؐ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ممتاز نعت خواں فہمیدہ سعید، اسلامک اسکالر، عالمہ و نعت خواں سیدہ سعدیہ سعید اور سدرہ سعید نے نعتیہ کلام پیش کیا،مقررین نے کہا کہ رسول اکرمﷺ نے عبادت، اخلاق، تجارت، معاشرت، سیاست، عدل و انصاف اور انسانی تعلقات سمیت زندگی کے ہر شعبے میں ایسی روشن مثال قائم کی جو قیامت تک انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔