کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے عوامی جمہوریہ چین کے 77ویں یومِ تاسیس کے سلسلے میں چینی قونصلیٹ کراچی میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے چینی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش میں ثابت قدم رہی ہے، جبکہ پاک چین دوستی باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔