جنر ل ہسپتال اورسروسز ہسپتال میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئےریلیاں

February 06, 2023

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ وامیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر کی زیر قیادت کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جنرل ہسپتال میں واک ہوئی ۔جس میں ڈاکٹر خالد بن اسلم ، پروفیسر صاحبان، ڈاکٹرز،نرسز و پیرا میڈیکس نے شرکت کی۔ واک میں شرکاء نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیری بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ۔رانا پرویز شہناز ڈار اور نرسنگ سپروائزر انور سلطانہ و دیگر نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا کہ بھارتی مظالم کے خلاف ہم سب اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مستقبل میں بھی اُن کی سیاسی،اخلاقی و معاشرتی حمایت ہر حال میں جاری رکھیں گے۔ سروسز ہسپتال میں ریلی نکالی گئی ۔ قیادت پرنسپل سمز پروفیسر فاروق افضل اور ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر مختار احمد نے کی۔ پروفیسر امجد نے شرکا سے تحریکِ پاکستان اور یومِ یکجہتی کشمیر پر خطاب کیا۔