اقوام متحدہ کشمیریوں کوبھارتی مظالم سے نجات دلائے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

February 06, 2023

لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں مولانا عزیزالرحمن ثانی، قاری جمیل الرحمن اختر ، مولانا عبدالنعیم، پیر رضوان نفیس ، مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا سیدعبداللہ شاہ ،مولانا محبوب الحسن طاہر اور مولانا خالدمحمودنے یکجہتی کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر قادیانیوں کا پیداکردہ ہے ، اقوام متحدہ مظلوم کشمیریوں کو بھارتی ظلم و جبر سے نجات دلائے۔اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل کروائے۔