مودی انسانیت کاقاتل بن چکا ہے، جماعت اہل حدیث

February 06, 2023

لاہور(خبرنگار)ظالم مودی انسانیت کا قاتل بن چکا ہے کشمیر میں سفاکیت کی انتہاء ہو چکی عالمی ضمیر مردہ چکا ہے یہ بات جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے یکجہتی کشمیر سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہی سیمینار سے مختلف مکاتب فکر کے جید علماء کرام مولانا شکیل الرحمٰن ناصر مولانا مخدوم عاصم مولانا حافظ عبد الوحید شاہد مفتی سید عاشق حسین مولانا رانا نصراللہ خان مولانا غلام عباس شیرازی محمود احمد غزنوی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ مسلسل ظلم کی انتہاء ہو چکی ۔