سری دیوی کی پانچویں برسی پر ’انگلش ونگلش‘ چین میں ریلیز ہوگی

February 06, 2023

آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی فلم ’انگلش ونگلش‘ 24 فروری کو ان کی پانچویں برسی کے موقع پر چین میں ریلیز ہوگی۔

یہ فلم چین کے 6 ہزار سنیما گھروں میں دکھائی جائے گی، 2012 میں فلم کا عالمی پریمیئر ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹویل کے دوران ہوا تھا جہاں موجود شرکا نے 5 منٹ تک کھڑے ہو کر تالیاں بجاتے ہوئے داد دی تھی۔

انگلش ونگلش 5 اکتوبر 2012 کو ریلیز ہوئی تھی، اس کے ذریعے سری دیوی 15 سال بعد اسکرین پر واپس آئی تھیں۔

2013 کے آسکر ایوارڈ میں بھی انگلش ونگلش کو نامزد کیا گیا تھا۔

اس کامیڈی ڈرامہ فلم میں سری دیوی کو ایک گھریلو خاتون دکھایا گیا ہے جو خاوند اور بیٹے کی طرف سے مذاق بنائے جانے کے بعد انگریزی کی کلاسز لیتی ہے۔