کراچی: لانڈھی سے 17 سالہ لڑکی لاپتہ، اغواء کا مقدمہ درج

February 08, 2023

فائل فوٹو

لانڈھی بابر مارکیٹ کے قریب سے 17 سال کی لڑکی لاپتہ ہوگئی، واقعے کا مقدمہ لانڈھی تھانے میں اغواء کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہے جبکہ لڑکی کے والد کا مقدمے میں موقف ہے کہ لڑکی گھر سےکالج کا کہہ کر نکلی تھی۔

والد کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق 3 روز گزر گئے بچی کا کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

لڑکی کی گھر سے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی ہے، ویڈیو میں لڑکی کو اکیلے علاقے سے گزرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی کے والدین کے مطابق لڑکی 4 فروری کی صبح 11 بجے گھر سے کالج کا کہہ کر نکلی تھی۔