پاکستان سے خصوصی امدادی طیارہ شام پہنچ گیا

February 09, 2023

فوٹو بشکریہ اے پی پی

پاکستان سے خصوصی امدادی طیارہ زلزلے سے متاثرہ ملک شام پہنچ گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق طیارے کے ذریعے شامی زلزلہ متاثرین کے لیے بھیجے گئے سامان میں 4 ہزار کمبل، 6 ہزار خیمے شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق امدای سامان پی آئی اے کی خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے اسلام آباد ایئر پورٹ سے شام روانہ کیا گیا۔