چڑیا: چڑیا چڑیا سن لے تو ....

February 26, 2023

چڑیا چڑیا سن لے تو

دانا دنکا چن لے تو

تیرے بچے بھوکے ہیں

چوں چوں چوں چوں کرتے ہیں

تیری راہیں تکتے ہیں

مجھ کو پیارے لگتے ہیں

تیرا گانا سنتے ہیں

دنگا مستی کرتے ہیں

چڑیا چڑیا آجا تو

ان کو دانا دے جا تو