جنوبی امریکا کا حیرت انگیز خصوصیات کا حامل پرندہ

March 17, 2023


کیپوچن برڈ ایک حیرت انگیز اور عجیب و غریب خصوصیات کا حامل پرندہ ہے اور یہ زیادہ تر براعظم جنوبی امریکا کے جنگلات میں پایا جاتا ہے۔

جانوروں اور پرندوں کی پوری بادشاہت میں یہ اس ذات یا نوع سے تعلق رکھتا ہے اور ایک مخصوص گیت کی طرح کی آواز نکالتا ہے جو ان کے نر اور مادہ کے ملاپ کا سبب بنتا ہے۔

اس پرندے کی ظاہری وضع قطع بھی کافی عجیب سی ہے، اس کے ہلکے براؤن پر جو پیٹ کے قریب چمکدار اورنج یا نارنگی رنگ کے ہوتے ہیں، جبکہ اس کا سر بالکل گدھ کی طرح گنجا ہوتا اور یہ نیلی جلد سے ڈھکا ہوتا ہے۔

ویسے ہی دو رنگوں کے پر اور سر کی وجہ سے یہ کافی منفرد نظر آتا ہے اور اس کی ظاہری وضع قطع کو کافی غیر معمولی بناتا ہے لیکن ان سب پر بھاری وہ گیت کے انداز کی مخصوص آواز ہے جو یہ افزائش نسل اور ملاپ لیے نکالتا ہے۔

یہ بلبل کے انداز کا ترنم تو لیے ہوئے نہیں ہوتا لیکن کافی منفرد ہوتا ہے، بارہ سنگھے کی آواز اور درختوں کے کاٹنے والے کٹر کی مشترکہ آواز جیسی ہوتی ہے۔

دریائے امیزون کے شمالی علاقوں جہاں کولمبیا، وینزویلا، برازیل اور گیانا واقع ہیں وہاں یہ پایا جاتاہے۔