خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے سربراہ پر الزامات من کھڑت ہیں،ملک عمران اسحاق

March 19, 2023

پشاور(لیڈی رپورٹر)انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن پشاور کےصدر ملک عمران اسحاق نے خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے سربراہ پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے مخالفت اور تردید کرتے ہو ئے اسے من گھڑت ٗ بے جا الزامات اور ٗ غیر مصدق پروپیگنڈا قرار دیا ہے اور کہا کہ صوبے میں صنعت کاری اور بزنس کمیونٹی کو سہولیات کی فراہمی میں سی ای او جاوید خٹک کی گراں قدر خدمات ہیں جو کہ ہر وقت بزنس کمیونٹی کے لئے دستیاب ہوتے ہیں اور انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان خیا لات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد میں کارخانہ داروں کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سی ای او اور کے پی ازمک کے حوالے سے بے جا الزامات کو عدالت عالیہ نے اپنے فیصلہ میں یکسر مسترد کیا ہے۔انہوں نے کے پی ازمک کے سی ای او جاوید خٹک کوعدالت کی جانب سے ان کے حق اور میرٹ پر فیصلے دینے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سی ای او جاوید خٹک کی صوبہ بھر میں انڈسٹریل زونز کے قیام ٗ صنعتی شعبہ کی ترقی بہت ساری خدمات ہیں جو کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ ملک عمران اسحاق کا کہنا تھا کہ موجودہ نگران وزیر صنعت و حرفت اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے صوبے میں صنعتی ترقی کے عمل میں رکاوٹ کھڑی کرنا چاہتے تھے جس میں وہ بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نگران وزیر نے انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن چیمبرز اور بزنس کمیونٹی سے کوئی غرض نہیں اور کافی دوری ہے جو کہ صرف وہ بورڈ کو تحلیل کرنے اور اپنی مرضی اور مقاصد کے حصول کے لئے سرگرم عمل ہے جو کہ انتہائی افسوس اور قابل مذمت ہے