چنگیز خان ٹوپی کے وکلاء کی خدمت کریں گے، اشرف خان

March 19, 2023

پشاور (جنگ نیوز) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت بابائے گدون اشرف خان گدون نے اپنے فرزند چنگیز خان ایڈوکیٹ کو تحصیل بار ایسوسی ایشن ٹوپی کاصدر منتخب کرنے پر وکلاء کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا ہے کہ یہ وکلاء کی محبت کا منہ بولتا ثبو ت ہے کہ چنگیز خان تحصیل بار کے پہلے صدر چنے گئے ۔امید ہے کہ نومنتخب کابینہ وکلاء برادری کی خدمت کرتے ہوئے آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے کوشش کریں گے ۔گدون اتمان کی عوام نے ہمارے خاندان پر ہمیشہ بھر پور اعتماد کیا ۔