مجیب الرحمان ایڈووکیٹ پر عتماد کا اظہار کردیا ہے، اسلامک لائرز موومنٹ

March 19, 2023

پشاور(نیوزرپورٹر)اسلامک لائرز موومنٹ پشاور ڈویژن کے رہنماوں ارباب عثمان، فدا گل، آصف علی شاہ، فقیر اللہ اعوان اور زیارت خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چارسدہ بار کے وکلاء برادری نے مجیب الرحمان ایڈووکیٹ پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کردیا ہے اسلامک لائرز موومنٹ خیبر پختون خوا کے رہنماء چارسدہ بار کے وکلاء کے اس فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انشاء اللہ مجیب الرحمان ایڈووکیٹ چار سدہ بار کے وکلاء کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے اپنے جاری ایک بیان میں اسلامک لائرز موومنٹ پشاور ڈویژن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مجیب الرحمان ایڈووکیٹ کی چارسدہ بار کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں انہوں نے ہمیشہ وکلاء برادری کی فلاح اور بہبود کے لیے کام کیا ہے۔ آئی ایل ایم پشاور ڈویژن کے رہنماوں نے چارسدہ بار کا شکریہ ادا کردیا ہے اور چارسدہ بار کے وکلاء کمیونٹی کو یقین دلایا ہے کہ مجیب الرحمان ایڈووکیٹ اور آئی ایل ایم چارسدہ بار کے وکلاء کمیونٹی کے خدمت میں پیش پیش ہونگے۔