ڈپٹی کمشنر ہنگوکا نو تعمیر شدہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

March 19, 2023

پشاور(جنگ نیوز)ڈپٹی کمشنر ہنگو فضل اکبر نے نئی تعمیر شدہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اے ڈی سی فنانس اور ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو بھی موجود تھے۔ ڈی سی نے ایس ڈی او کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہنگو میں جاری ترقیاتی کاموں میں کسی کو بھی کرپشن کر نے یا ناقص میٹریل کے استعمال کو بالکل برداشت نہیں کیا جائیگا، اس لئے اگر کوئی بھی ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔