پشاور: رمضان المبارک قریب آتے ہی آٹا، چکن، ٹماٹر مہنگے

March 19, 2023

—فائل فوٹو

پشاور میں رمضان المبارک قریب آتے ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق پشاور میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہو گیا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ مکس آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 2700 سے بڑھ کر 2800 روپے ہو گئی۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ فائن آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 100 روپے اضافے کے ساتھ 2900 روپے تک پہنچ گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت 70 روپے سے بڑھ 80 کر روپے ہو گئی، جبکہ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 370 روپے ہو گئی۔