نام نہاد نظر یاتی گروپ کارکنوں کے کندھے استعمال کر رہا ہے، ن لیگ

March 20, 2023

پشاور ( نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع پشاور کا اجلاس صوبائی جنرل سیکرٹری اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیر صدارت صدر ضلع پشاور راشد محمود خان بابوزئی کی رہائش گاہ پر ہوا۔اجلاس میں ضلع پشاور کے صدر راشد محمود خان اور جنرل سیکرٹری رحمدل نواز خان سمیت تمام عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں سٹی پشاور کے صدر و ممبر ن لیگ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ملک ندیم خان، سٹی جنرل سیکرٹری سعید بٹ ایڈوکیٹ ، صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات ملک زڑہ ور خان، فضل اللّٰہ ، کامران صدیق، عظمت داؤدزئی، ارباب افضل حیات، آصف پشتخرہ، فرہاد ایڈوکیٹ، حیدر خان، محمد عمران، شبیر خان، احسان اللّٰہ ، حاجی طاہر ، شاہد ستار لیاقت باچا سمیت دیگر قائدین نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر صوبائی صدر انجینئر امیر مقام اور جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی کی قیادت اور صوبائی کابینہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ ان کا نام نہاد نظر یاتی گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہےحقیقی نظر یاتی کارکن تو وہ ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی کے چار سالہ فاشسٹ دورحکومت میں کئی چیلنجز کا سامنا کیا انہوں نے پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کے خلاف جدوجہد کو قائد نواز شریف کے ویژن کے مطابق قرار دیا جبکہ نام نہاد نظر یاتی گروپ عہدوں کے حصول کے لیے کارکنوں کے کندھے استعمال کرنا چاہتے ہیں نظریاتی کارکنوں کی بات وہ لوگ کررہے ہیں جنہوں نے 32 سال پارٹی پر قبضہ جمائے رکھا اور جب انکو وزات اعلیٰ یا گورنرشپ ملی تو انہوں نے اقتدار کے نشے میں گورنر ہاؤس اور وزیر اعلی ہاؤس کے دروازے پارٹی کارکنوں کیلئے بند کردیئے انہوں نے صوبائی جنرل سیکرٹری کو پشاور میں مختلف پروگراموں میں مدعو کیا۔اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف، وزیراعظم و صدر ن لیگ شہبازشریف سمیت صوبائی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا