پشاور موٹر وے ٹول پلازہ پر 400لیٹرز غیر معیاری دودھ تلف

March 20, 2023

پشاور( وقائع نگار)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی انسپکشن ٹیم نے پشاور موٹر وے ٹول پلازہ پر شہر کو مختلف اشیاء خوردنوش سپلائی کرنے والی گاڑیوں کا معائنہ کیا اس موقع پر 400لیٹرز دودھ غیر معیاری ثابت ہونے پر دودھ کو تلف کیا گیا جبکہ 1200کلو گرام ممنوعہ چائنہ سالٹ بھی ضبط کرکے سرکاری تحویل میں لیا گیا ، فوڈ افسران کے مطابق لیبارٹری چیکنگ کے دوران دودھ کے 30 نمونے غیر معیاری ثابت ہوئے، اس موقع پر مختلف گاڑیوں میں أئس کریم، پانی اور گھی کے نمونوں کا بھی معائنہ کیا گیا، فوڈ حکام کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ان پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے کہا ہے کہ اشیاء خوردنوش میں ملاوٹ کسی صورت برداشت نہیں اس لئے عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل لائی جائے گی