اکبر پورہ مجرموں کے خلاف دائرہ تنگ کر دیا گیا

March 20, 2023

پشاور(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ ناصر محمود کی ہدایت پر اکبر پورہ اور نواحی علاقوں کو ڈرگ فری و کرائمز فری ضلع بنانے کیلئے مجرموں کیخلاف دائرہ تنگ کر کے مجرموں کے خفیہ ٹھکانوں پر دن رات چھاپے مارے جا رہے ہیں او ر مجرموں کو ہرجگہ پیچھا کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے دن رات چھاپے مارنے سے مجرموں پر لرزہ طاری ہو گیا ہے او ر مجرموں کی سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں پولیس سٹیشن اکبر پورہ کے سٹیشن ہاؤس آفیسر نگار حسین خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مجرموں کویا تو جرائم سے توبہ تائب ہونا پڑیگا یا علاقہ چھوڑنا پڑیگا۔ ادھر گرینڈ امن جرگہ کے سربراہ حاجی سید ہدایت شاہ متحدہ عوامی محاذ کے سربراہ سید سبز علی شاہ، انجمن تاجران کے صدر صلاح الدین اور اے این پی کے صوبائی کونسلر حاجی مصری خان نے اکبر پورہ میں مجرموں کے خلاف پولیس ایکشن کر سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس سے بھر پور تعاون کیا جائے گا۔