ارباب غلام حیدر خان آج مسلم لیگ نظریاتی گروپ میں شمولیت کا اعلان کریں گے

March 20, 2023

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ نظریاتی گروپ کا اجتماع آج پیر بیس مارچ کو دو بجے دوپہر پاکستان مسلم لیگ ضلع پشاور کے سابق صدر ارباب غلام حیدرخان کی رہائش گاہ کوہاٹ روڈ پشاور نزد گڑھی عطا محمد حیدر آباد میں ہو گا ۔ اجتماع سے مسلم لیگ کے سینئر رہنما و سابق گورنر انجینئر اقبال ظفر جھگڑا، مسلم لیگ کے صوبائی سینئر نائب صدر و سابق صوبائی وزیر اطلاعات عبدالسبحان خان، مسلم لیگ ضلع پشاور کے صدر راشد محمود خان بابوزئی اور مسلم لیگ کے دوسرے عہدیدار و رہنما اجتماع سے خطاب کریں گے جبکہ مسلم لیگ ضلع پشاور کے سابق صدر ارباب غلام حیدر خان اپنے گروپ اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ نظریاتی گروپ میں باضابطہ طور پر شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔