ریاض: مالیاتی فراڈ کے الزام میں سعودی شہری اور غیر ملکی گرفتار

March 20, 2023

فوٹو عرب نیوز

سعودی عرب کے شہر ریاض میں مالیاتی فراڈ کے الزام میں سعودی شہری اور غیر ملکی کو گرفتار کرلیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ملزمان پر ایک کروڑ 10 لاکھ ریال ہتھیانے کا الزام ہے۔

پبلک پروسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے مل کر جعلی آن لائن کمپنی قائم کی تھی، ملزمان نے ہتھیائی گئی رقوم بیرون ملک منتقل کی تھیں۔

گرفتار سعودی شہری کے گھر سے موبائل سمز، کمپیوٹر اور دیگر آلات برآمد کرلیے گئے۔