• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اداروں کیخلاف مہم سے عوام میں شدید اضطراب ہے، حسنین ہاشمی

کوئٹہ( این این آئی) بلو چستان عوامی پارٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری سید حسنین ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر اندرون ملک انتشار پھیلانے کی سازشوں میں ناکامی کے بعد اب بیرون ملک سے پاکستان کے قومی سلامتی کے اداروں پرکیچڑ اچھال رہے ہیں،قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، شرپسندوں کے خلاف متحد ہے، ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ پاک فوج ملک کی سالمیت تحفظ اور استحکام کی ضامن ہے اورہم بحیثیت پاکستانی قوم قومی سلامتی کے ادارے کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میرٹ پر لگنے والے آرمی چیف کے خلاف مہم ملک دشمنوں کا ایجنڈا ہی ہو سکتا ہے پاکستان میں افراتفری ، فساد اور بغاوت کو ہوا دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اداروں اور ان کے سربراہوں کو اپنی گندی سیاست میں گھسیٹ کر آئین شکنی کر رہے ہیں۔