• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی فراہمی معطل رہنے کی اطلاع

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہر میں برقی لائنوں اور کھمبوں کی شفٹنگ و ضروری مرمت کے کاموں کے سلسلے میں 21 مارچ کو کو زرغون گرڈ اسٹیشن کے زرغون ون ، زرغون ٹو ، صاحبزادہ کاریز اور عسکری ٹو فیڈروں سے صبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک ، اسی روز سریاب گرڈ اسٹیشن کے خیر بخش فیڈر سے صبح 11 سے دوپہر 2 بجے تک ، اسی گرڈ کے انڈسٹریل فیڈر سے دن 12 سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی بند رہے گی ۔ 22 مارچ کو انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن کے اولڈ پشتون آباد ، نیو پشتون آباد اور پشتون آباد ایکسپریس فیڈروں سے صبح دس سے دن ایک بجے تک جبکہ سریاب گرڈ اسٹیشن کے جوائنٹ روڈ فیڈر سے صبح 11سے دوپہر 2 بجے تک اور اولڈ سیٹلائٹ ٹاون فیڈر سے دن 12سے سہ پہر3 بجے تک بجلی بند ہوگی ، اسی روز ڈیرہ بگٹی گرڈ اسٹیشن سے صبح 8 بجے تا دوپہر 2 بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔