ہیری پوٹر‘ کے اداکار 56 سال کی عمر میں چل بسے

March 21, 2023

فائل فوٹو

ہالی ووڈ کی مقبول فلم سیریز ’ہیری پوٹر‘ کے اداکار پال گرانٹ لندن میںریلوے اسٹیشن کے باہر گر کر 56 سال کی عمر میںچل بسے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکار 16 مارچ کو پولیس کو لندن میںریلوے اسٹیشن کے باہر سے ملے جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق پال گرانٹکو اسپتال پہنچنے پر دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 19 مارچ کو اداکار کے اہلخانہ نے انہیںلائف سپورٹمشین سے ہٹانےکا فیصلہ کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکار کی موت کی فی الحال وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔