سوئٹزرلینڈ کے فنانشل بنانا ریپبلک بننے کا خطرہ ہے، بین الاقوامی کمپنی

March 22, 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی سطح پر کیپیٹل مارکیٹس کو مینجمنٹ کے شعبے میں کنسلٹنسی فراہم کرنے والی بین الاقوامی شہرت یا فتہ کمپنی ’’اوپیمس‘‘ کے چیف ایگزیکٹو اوکٹیویو مارینزی نے خبردار کیا ہے کہ سوئس بینکوں کو درپیش بحران کی وجہ سے سوئٹزرلینڈ کی عالمی مالیاتی حب کی حیثیت کو نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ کی ساکھ خراب ہو چکی ہے اور اب ملک کو فنانشل بنانا ریپبلک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کریڈٹ سوئیز کا سانحہ سوئس مالی اداروں پر منفی اثرات مرتب کرے گا، جس ملک کو دنیا بھر میں بینکاری کے شعبے کا بہترین منتظم سمجھا جاتا تھا وہ اب سرمایہ کاروں کیلئے ’’بیزار کر دینے والا‘‘ ملک بن چکا ہے۔