عقیدہ ختم نبوت اتحاد کی فضا قائم کرنے کیلئے مینارہ نور ہے، علماء

March 22, 2023

لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس جامع مسجد مہتاب ہربنس پورہ میں مولانا قاری محمدحنیف کمبوہ کی سرپرستی اور نائب امیر مجلس لاہور پیرمیاں محمدرضوان نفیس کی صدارت میں ہوئی ۔کانفرنس میں مولانا محمدامجد خان، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا زاہد محمود قاسمی، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عبدالنعیم، قاری عبدالغفار ڈیروی، مولانا محمدعابد حنیف کمبوہ، مولانا محمدزید حنیف کمبوہ، مدرسہ کے ناظم حاجی محمداویس، قاری ظہورالحق، مولانا اسلام الدین عثمانی، مولانا عبدالحکیم اطہر، مولانا خالد محمود، مولانا سعید وقار ، مولانا زبیرجمیل، مولانا عبیدالرحمن معاویہ، مولانا عبدالشکور توحیدی، قاری بشیراحمد، مولانا سمیع اللہ سمیت علماءقراءاور مشہور نعت خواں سمیت کثیرتعداد میں عوام نے شرکت کی ۔مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلامی تعلیمات کی اساس ، امت میں اتحاد کی فضا قائم کرنے کے لیے مینارہ نور ہے۔ کسی شخص کو انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کی آڑ میں گستاخی رسول ؐ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قرار دیا جاناپاکستان کی قومی اسمبلی کا جرا ت مندانہ فیصلہ ہے ۔علماءنے ایک قرارداد کے ذریعہ مطالبہ کیا کہ تمام کلیدی عہدوں سے قادیانیوں کو ہٹایا جائے۔ کانفرنس کے آخر میں مدرسہ مہتاب القرآن سے حفظ مکمل کرنے والے طلباءکی دستار بندی بھی کئی گئی۔