چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں، محکمۂ موسمیات

March 22, 2023

فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات نے آج پشاورمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے جس کے سبب چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہورہا ہے۔

اجلاس اوقاف ہال پشاور میں بعد نماز عصر طلب کیا گیا ہے جبکہ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رمضان جمعرات 23 مارچ کو ہوگی۔

متحدہ عرب امارات، قطر اور فلسطین میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔

برطانیہ میں بھی پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔