تھرکول پاور کے 660 میگاواٹ کے2 بجلی گھروں کا افتتاح

March 22, 2023

وزیراعظم نے تھرکول پاور کے 660 میگاواٹ کے دو بجلی گھروں کاافتتاح کردیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تھرپارکر میں 1320 میگاواٹ شنگھائی الیکٹرک تھر (Shanghai Electric) اور 330 میگاواٹ تھل نوا تھر(Thal Nova) منصوبوں کا افتتاح کردیا۔

ان منصوبوں سے تھر کےکوئلے سے بجلی کی موجودہ پیداوار بڑھ کر 3300 میگاواٹ ہوجائےگی۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیرچوہدری سالک حسین تقریب میں شریک ہیں۔

وفاقی وزیر خرم دستگیر، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی تقریب میں شریک ہیں۔