سندھ: رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

March 22, 2023

فائل فوٹو

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کے سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

جس کے مطابق اسکولز کے اوقات کار صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک ہوں گے۔

جمعہ کے روز صبح 7:30 بجے سے 10:30 بجے تک اسکولز میں تدریسی عمل ہوگا۔

دوہرے اوقات میں چلنے والے اسکولوں کے اوقات کار صبح 11:45 سے 2:45 تک ہونگے۔