یونیورسٹی ٹاؤن میں کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے واک کا اہتمام

March 23, 2023

پشاو ر( وقائع نگار) اسسٹنٹ کمشنرسیدہ زینب نقوی کی زیر نگرانی یونیورسٹی ٹاؤن میں کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے واک کا انعقادکیاگیاجبکہ عوام میںپمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے واک میں اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی ڈبلیو ایس ایس پی کے افسران سٹاف تاجر برادری ایس ایچ او یونیورسٹی ٹاؤن ابراہیم خان اور دیگر بھی شریک ہوئے اس موقع پر صفائی کے حوالے سے پملفٹ بھی تقسیم کئے گئے اے سی نے واک کے شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے گلیوں اور محلوں میں گند نہ پھینکیں بلکہ مخصوص جگہوں پر رکھاکریں اور کوشش کرے کہ بازاروں میں بھی گند نہ پھینکا جائے بلکہ کوڑے دان میں گند رکھ کر ڈبلیو ایس ایس پی کے عملے کو دیاجائے انہو ں نے کہاکہ پشاور میں دس روزہ کلین اینڈ گرین خصوصی صفائی مہم کا آغاز کیا گیاہے جس میں انتظامی افسران کی زیر نگرانی ٹی ایم ایز اور ڈبلیو ایس ایس پی کے اہلکار روزانہ کی بنیاد پر کوڑا کرکٹ اور کچرا اٹھا رہے ہیں اور نالیوں اور گلیوں کی صفائی بھی کی جارہی ہیں