حج مہنگا ہے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے، فیضان شیخ

March 23, 2023

اداکار فیضان شیخ—فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار فیضان شیخ نے رمضان کی آمد پر منفرد انداز میں مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج مہنگا ہے تو کیا ہوا، آپ نے گھبرانا نہیں ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹیکس فری سہولتوں کی فہرست شیئر کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر فیضان شیخ نے منفرد انداز میں اپنے پرستاروں کو رمضان کریم کی مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر حج مہنگا ہو گیا ہے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے، وہ صرف صاحبِ استطاعت پر فرض ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے سیلز ٹیکس فری سہولتوں کی فہرست شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نماز اب بھی مفت ہے، زکوٰۃ کی شرح بھی نہیں بڑھی، رمضان روزے، قرآن کی تلاوت، تراویح، ذکر اذکار بھی ٹیکس فری ہیں، صلۂ رحمی، حسنِ سلوک، ایمانداری اور سچ بولنے پر بھی جی ایس ٹی نہیں، رمضان مبارک۔