حیدرآباد: ون وے کی خلاف ورزی سے کیوں روکا؟ ٹرک نے پولیس اہلکار کو کچل دیا

March 23, 2023

حیدرآباد میں ون وے کی خلاف ورزی سے روکنے پر تیز رفتار ٹرک نے ٹریفک پولیس اہلکار کو کچل دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی پر ٹرک کو ٹریفک اہلکار نے روکنے کی کوشش کی تھی، تیز رفتار ٹرک نے ٹریفک پولیس اہلکار کو کچل دیا۔

ڈرائیور نے رکنے کے بجائے ٹریفک اہلکار کو روند ڈالا، ٹریفک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر اسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس اہل کار کو کچل کر ہلاک کرنے والے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔