افغانستان سے درجنوں امریکیوں کو واپس لانے کیلئے کام کر رہے ہیں، انٹونی بلنکن

March 23, 2023

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان سے درجنوں امریکیوں کو واپس لانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

امریکی کانگریس میں بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ افغانستان میں موجود 44 امریکیوں کی مدد کےلیے کام کر رہے ہیں۔ یہ امریکی افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں اور طالبان حکام کے زیر حراست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں ان امریکیوں کی آزادی کو محفوظ بنانے کےلیے کام کر رہے ہیں۔ ان امریکیوں کے اہلخانہ کی درخواست ہے کہ ان کی شناخت اور مقدمات کے معاملات پر عوامی سطح پر بات نہ کی جائے۔

امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ طالبان قبضے کے بعد سے 975 امریکی شہریوں کی افغانستان چھوڑنے میں مدد کی ہے۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ افغانستان میں خود کو امریکی کہنے والے 175 افراد ہیں جو 2021 کے بعد افغانستان گئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی افواج نے 2021 میں دو دہائیوں بعد افغانستان سے اپنی فوجیں نکال لیتھیں۔