جیم خانہ کرکٹ افتتاحی میچ رنگون والا کے نام

March 24, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)36ویں کراچی جیم خانہ رمضان عمر ایسوسی ایٹس ٹرافی کے افتتاحی میچ میں رنگون والا نے گرینو سمیکس کو 11رنز سے شکست دے دی۔ رنگون والا نے سات وکٹ کے نقصان پر 137رنز بنائے، زاکر ملک نے 57رنز بنائے۔ گرئنو کلب 121رنز بنا سکی، زبیر دلاور 28،اسامہ بلوچ 25اور رام روی نے23رنز بنائے،افنان خان ،محمد الیاس نے 2،2وکٹیں حاصل کی۔ افتتاح سابق صدر کراچی جیم خانہ الطاف آغا نے کیا ۔