کرسٹیانو رونالڈو کا ایک اور اعزاز

March 24, 2023


پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک اور اعزاز حاصل کرتے ہوئے سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے فٹبالر بن گئے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے یورو کوالیفائر میں ’Liechtenstein‘ کے خلاف کیریئر کا 197 واں انٹرنیشنل میچ کھیل کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے کویت کے فارورڈ بدرالمتاوا کو پیچھے چھوڑ کر یہ ریکارڈبنایا۔

یورو کوالیفائر میں پرتگال نے لینسکٹسٹن کے خلاف چار صفر سے کامیابی حاصل کی، اس میچ میں رونالڈو نے 2 گول اسکور کیے۔