• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: 12 ویں کی ٹاپر طالبہ نے خودکشی کر لی، والدین کے نام آخری پیغام میں کیا لکھا؟

---فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا
---فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 23 سالہ طالبہ ریا کمارى تھاپا اپنے گھر میں مردہ پائی گئی، وہ ایک سابق فوجی کی بیٹی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز جب ریا کی والدہ اس کے کمرے کا دروازہ نہ کھول سکیں تو انہوں نے اپنے شوہر کو اطلاع دی، دروازہ توڑ کر اندر جانے پر ریا کماری کو پنکھے سے لٹکا ہوا پایا گیا۔

کمرے سے ایک مبینہ خودکشی نوٹ بھی ملا جس میں لکھا تھا میں اپنی امی اور ابو سے بہت محبت کرتی ہوں، میری موت کا کوئی ذمے دار نہیں۔

پولیس افسر انکت کنداری کے مطابق طالبہ نے اپنی ناکامی کے احساس اور تعلیمی دباؤ کے باعث یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ریا کماری بارہویں جماعت میں 97 فیصد نمبر حاصل کر کے ٹاپر رہی تھی اور میڈیکل ٹیسٹ کے لیے دوبارہ تیاری کر رہی تھی جس کا امتحان 21 جون کو ہونا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید