انگلینڈ کے سابق کرکٹر اینڈریو فلنٹوف کی سیریز کی فلم بندی روک دی گئی

March 24, 2023

فائل فوٹو

انگلینڈ کے سابق کرکٹر اینڈریو فلنٹوف کی سیریز کی فلم بندی روک دی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فلم بندی اینڈریو فلنٹوف کی گاڑی کے حادثے کی وجہ سے روکی گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہہم جائزہ لیں گے کہ اس سال کے آخر میں کام کیسے دوبارہ شروع کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سابق آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کی کار کو حادثہ سیریز کی عکس بندی کے دوران گزشتہ دسمبر میں پیش آیا تھا۔

اینڈریو فلنٹوف کی گاڑی کو حادثہ سرے کے علاقے میں پیش آیا تھا جہاں برف ہونے کے باعث سابق کرکٹر کو ایئرلفٹ کر کے اسپتال پہنچایا گیا تھا۔