پاکستان کے انٹرنیشنل ہاکی پلیئر حنان شاہد ایمرجنگ پلیئر آف ایشیا 2022 قرار

March 24, 2023

پاکستان کے انٹرنیشنل ہاکی پلیئر حنان شاہد کو ایمرجنگ پلیئر آف ایشیا 2022 قرار دے دیا گیا۔

حنان شاہد کو کوریا میں ہونے والے ایشین ہاکی فیڈریشن کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی تقریب میں ٹرافی دی گئی۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام سے حنان شاہد نے ٹرافی وصول کی۔

حنان شاہد ایتھلیٹ کمیشن آف ایشین ہاکی فیڈریشن 2023-24 کے رکن بھی بن گئے ہیں۔

حنان شاہد کو ایتھلیٹ ایمبیسیڈر آف ایشیا ہاکی فیڈریشن بھی مقرر کیا گیا ہے۔