راج کمار راؤ نے پلاسٹک سرجری کی افواہوں کو رد کر دیا

March 24, 2023

بالی ووڈ اسٹار راج کمار راؤ کے متعلق افواہیں ہیں کہ انہوں نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے لیکن اداکار نے ان افواہوں کو رد کر دیا ہے۔

آج ان کی فلم ’بھیڑ‘ ریلیز ہوگئی ہے جس میں انہوں نے پولیس افسر انوبھو سنہا کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم کی پروموشن کے وقت راج کمار راؤ نے کہا کہ پلاسٹک سرجری کی باتوں پر صرف ہنس ہی سکتا ہوں۔

خیال رہے کہ ماضی میں ورسٹائل اداکار نے کئی مواقعوں پر فلم میں ہیرو کے کردار کیلئے مسترد کیے جانے کے متعلق بتایا تھا۔

راج کمار کا کہنا تھا کہ انہیں ان کے ظاہری خد و خال اور قد کاٹھ کی بنیاد پر کئی بار مسترد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار مجھے میری بھنوؤں کی وجہ سے فلم میں منتخب نہیں کیا گیا۔