پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر نے ساتھ اداکارہ کومل عزیز کے ساتھ ہونے والے تنازع کی حقیقت بتا دی۔
حال ہی میں صرحا اصغر نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ ماضی میں ہونے والے تنازعے پر بھی روشنی ڈالی۔
انہوں نے انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں کومل عزیز کے برانڈ کے لیے شوٹ کرواتے ہوئے ان کی ٹیم کی جانب سے کچھ غلط فہمیاں ہو گئیں تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کی ٹیم بھی نئی نئی تھی وہ بھی کام سیکھ رہی تھی، جس کی وجہ ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت کی کمی تھی۔ مجھے لگتا ہے مجھے بھی کچھ صبر و تحمل سے کام لینا چاہیے تھا۔
انہوں نے بتایا کہ چونکہ فوٹو شوٹ درمیان میں چھوڑا دیا تو اس شوٹ کے پیسے بھی نہیں لیے۔