• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زارا نور عباس نے جوائنٹ فیملی سسٹم کی حمایت کردی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نامور اداکارہ زارا نور عباس نے جوائنٹ فیملی سسٹم کی حمایت کرتے ہوئے اسے جدید دور کی تنہائی اور سماجی بیزاری کا بہترین حل قرار دیا ہے۔

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں زارا نے لکھا، ’Joint family system for the win‘ (جوائنٹ فیملی سسٹم سب سے کامیاب ہے)۔

انہوں نے ایک پوسٹ دوبارہ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ اپنے بہن بھائیوں اور قریبی دوستوں کے ساتھ زمین خریدنے کو معمول بنائیں تاکہ ایک ساتھ رہ کر خاندان کی پرورش ہو سکے۔

اس پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ جدید دور کی تنہائی غیر فطری ہے، آپ کے پردادا دادی اپنے پورے خاندان کے ساتھ رہا کرتے تھے، کھانے ساتھ کھاتے، مشورے دیتے اور بچوں کو سنبھالنے کی فکر نہ کرتے، اب وقت آ گیا ہے کہ ہم وہی گاؤں جیسی زندگی دوبارہ اپنائیں۔

زارا نور عباس ناصرف اداکاری میں نمایاں مقام رکھتی ہیں بلکہ وہ معاشرتی مسائل، خاندانی اقدار اور خواتین کے حقوق پر بھی آواز بلند کرتی ہیں۔

وہ معروف اداکارہ اسما عباس کی بیٹی اور لیجنڈری بشریٰ انصاری کی بھانجی ہیں۔ انہوں نے فلم، تھیٹر اور ٹیلی ویژن کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 2016ء میں دھڑکن سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، اس کے بعد وہ کئی مقبول ڈراموں میں جلوہ گر ہوئیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید