• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشانت سنگھ کی موت کا کیس، ریا چکرورتی کو نوٹس جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ممبئی کی عدالت نے اداکارہ ریا چکرورتی کو آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی بہنوں کی جانب سے دائر کیس میں نوٹس جاری کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے کیس میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی جمع کروائی گئی حتمی رپورٹ کے سلسلے میں اداکارہ ریا چکرورتی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 اگست کو طلب کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی بی آئی نے مارچ 2025ء میں اپنی حتمی رپورٹ پیش کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹس جاری کرنا قانونی طریقہ کار کا ایک حصہ ہے، جس کے تحت شکایت کنندہ کو تفتیش کاروں کی جانب سے کیس بند کرنے کے فیصلے پر اعتراض کرنے کا موقع ملتا ہے۔

ریا چکرورتی کے خلاف اس معاملے میں سوشانت سنگھ راجپوت کی بہنوں پرینکا سنگھ اور میتو سنگھ نے اعتراض کیا تھا، انہوں نے اس کیس میں ڈاکٹر ترون ناتھو رام کو بھی نامزد کیا تھا۔

انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ڈاکٹر ترون ناتھو رام نے مناسب طبی نگرانی کے بغیر سوشانت سنگھ راجپوت کو ادویات تجویز کی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریا چکرورتی کے جواب کے بعد عدالت اس معاملے کا مزید جائزہ لے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید