• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹام کروز اور آنا دے آرمس میں قربتیں بڑھنے لگیں

---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

ٹام کروز اور آنا دے آرمس میں قربتیں بڑھنے لگی ہیں جس نے دوستی سے بڑھ کر رومانوی تعلقات کی افواہوں کو ہوا دے دی۔

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹام کروز اور اسپینش اداکارہ آنا دے آرمس کی حالیہ ملاقاتوں نے شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں ہلچل مچا دی، جنہیں اب محض ساتھی فنکاروں سے بڑھ کر ایک ممکنہ رومانی جوڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

گزشتہ دنوں دونوں اسٹارز کو امریکا کی ریاست ورمونٹ میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔

 جہاں وہ ایک پارک میں سیر، شاپنگ اور آئس کریم کا لطف لیتے ہوئے نظر آئے۔

اس موقع پر دونوں کی ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے تصویر بھی سامنے آئی، جس سے تعلقات کی افواہیں مزید زور پکڑ گئیں۔

رپورٹس کے مطابق ان دونوں کو اس سے قبل لندن میں ایک کنسرٹ میں بھی ایک ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جبکہ فروری میں انہیں پہلی بار ایک ساتھ ڈنر کرتے اور ٹیکسی شیئر کرتے دیکھا گیا تھا۔

دونوں اداکار اس وقت ہدایتکار ڈوگ لیمان کی آنے والی فلم Deeper پر کام کر رہے ہیں، جس کی شوٹنگ اگلے ماہ شروع ہونے جا رہی ہے۔

اگرچہ ان کے تعلقات کی تصدیق نہیں ہوئی، لیکن آنا دے آرمس نے حالیہ انٹرویوز میں ٹام کروز کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے ساتھ کام کرنا ایک خواب کی طرح ہے، وہ بہترین رہنما اور مہربان انسان ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید