مسلم لیگ ن نے عمران خان کے بیانیے کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی، ذرائع

March 24, 2023

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیانیے کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے عمران خان کے بیانے کے مقابلے میں بغیر لگی لپٹی رکھے حقائق عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ن لیگی ذرائع کے مطابق پارٹی کی چیف آرگنائزر تنظیمی کنونشن اور عوامی اجتماعات میں حقائق سامنے رکھیں گی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز پیر کو قصور جائیں گی اور وہاں سے عمران خان کے ہینڈلرز کو بے نقاب کرنے کا عمل شروع کریں گی۔