اسٹیٹ بینک نے درآمدات کیلئے کیش مارجن کی پابندی واپس لے لی

March 24, 2023

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے درآمدات کیلئے کیش مارجن کی پابندی واپس لے لی۔

کیش مارجن کی پابندی ختم کرنے پر عملدرآمد 31 مارچ سے ہوگا۔

اسٹیٹ بینک نے کیش مارجن کی پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن تمام بینکوں کو بھجوا دیا ہے۔

کیش مارجن کے تحت درآمد کنندگان کو تمام رقم پیشگی جمع کرانا پڑتی تھی۔