ابتدا میں شکنتلام کی پیشکش ٹھکرا دی تھی، سمانتھا پرابھو

March 25, 2023

بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ سمانتھا پرابھو اپنی نئی تیلگو فلم ’شکنتلام‘ کے ریلیز ہونے کی تیاری کر رہی ہیں۔

سمانتھا نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہلے فلم کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بعد ازاں انہوں نے اس پروجیکٹ کو اس لیے قبول کیا تاکہ پچھلے تین سال سے جس خوف میں مبتلا ہوں اس کا سامنا کرسکوں۔

سمانتھا نے بتایا کہ فیملی مین 2 کی عکسبندی مکمل ہوتے ہی شکنتلام کی پیشکش ہوئی تھی۔

فیملی مین 2 میں راجی کا کردار ادا کیا تھا جو شکنتلا کے کردار سے بہت مختلف تھا، شنکتلا معصومیت، عزت اور وقار کا نشان ہے جبکہ راجی بہت اصل پسند کردار ہے۔

سمانتھا نے کہا کہ مجھے یقین نہیں تھا کہ میں راجی کے کردار سے نکل کر فوراً شکنتلا بن سکتی ہوں۔