• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمانتھا پرابھو کی بلیک اینڈ وائٹ تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

سمانتھا پرابھو کی نئی فلم ’شکنتالام‘ جلد ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جسے مداح بےحد پسند کر رہے ہیں۔

انہوں نے سفید ریشمی لباس پہنا اور سیاہ بیک گراؤنڈ پر بلیک اینڈ وائٹ تصاویر بنوائیں۔

مداحوں نے کمنٹس سیکشن میں تصاویر کیلئے پسندیدگی کا اظہار کیا۔


10 گھنٹے میں 19 لاکھ 14 ہزار سے زائد پرستاروں نے سمانتھا کی تصویر کو لائیک کیا۔

خیال رہے کہ ان کی نئی فلم شکنتالام 14 اپریل کو ریلیز ہوگی، اس میں دیو موہن، مدھو، موہن بابو، گوتمی اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید