امریکا: چاکلیٹ فیکٹری میں دھماکا، 5 افراد ہلاک

March 25, 2023

دھماکے کے بعد تباہ حال فیکٹری۔

امریکی ریاست پنسلوانیا کے علاقے ویسٹ ریڈنگ میں واقع چاکلیٹ فیکٹری میں دھماکے سے 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد فیکٹری سے آگ کے شعلے بلند ہوئے۔ پولیس چیف وین ہولڈن کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

چاکلیٹ فیکٹری 1948 سے قائم ہے جہاں 850 ملازمین کام کرتے ہیں۔

دھماکے سے فیکٹری کی ایک عمارت تباہ ہوئی جبکہ قریب ہی واقع دوسری عمارت کو نقصان پہنچا۔

پولیس چیف کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔