برازیلی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف بڑا آپریشن، 13ملزمان ہلاک

March 26, 2023

ریوڈی جنیرو(این این آئی) جنوبی امریکہ کے ملک برازیل میں پولیس کے منشیات فروش گروہ کیخلاف آپریشن میں فائرنگ سے 13 ملزمان ہلاک جبکہ 3 عام شہری زخمی ہو گئے، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن میں ہیلی کاپٹر اور بکتر بند گاڑیاں بھی استعمال کی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے مابین تصادم ہوا جس دوران فائرنگ سے 13افراد ہلاک ہو گئے ۔پولیس کے مطابق ساحلی شہر ریو ڈی جنیرو میں جرائم پیشہ گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے جن کے دوران گینگ کے کارندوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد جرائم پیشہ گروہ کے کارندے تھے۔مارے جانے والوں میں منشیات فروشوں کا سرغنہ بھی شامل ہے جو پولیس افسران کے قتل میں مطلوب تھا۔ پولیس کو مجرم کی اس علاقے میں موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔